پاکستانی خواتین عازمین حج بڑی سہولت سے محروم


اسلام آباد: سعودی عرب کی اجازت کے باوجود پاکستانی خواتین عازمین حج بڑی سہولت سے محروم رہیں گی۔

وزارت مذہی امور کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے محرم کے بغیر حج کرنے کی اجازت کے باوجود پاکستانی خواتین رواں سال اس سہولت سے محروم رہیں گی اور سابق قوانین کے تحت ہی حج کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال پاکستانی حکومت کی جانب سے حج انتظامات سابق حج اسکیم کے تحت ہی کیے گئے ہیں اس لیے پاکستانی خواتین اس سال بغیر محرم حج کی سہولت سے محروم رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خراب موسم کے باعث پی آئی اے کا طیارہ بھارتی حدود میں داخل

ترجمان نے کہا کہ ہماری منظور کردہ پالیسی پرانی اسکیم کے تحت ہی ہے جس میں خواتین بغیر محرم کے حج نہیں کر سکیں گی اور حج کے لیے ان کے ساتھ محرم کا ہونا لازمی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ بغیر محرم کے حج پالیسی کا اثر ویسے بھی پاکستانی خواتین پر زیادہ نہیں پڑے گا کیونکہ وہ اپنے خاندان یا محرم کے ساتھ ہی حج کرنے کو ترجیح دیتی ہیں تاہم اہل تشیع خواتین کچھ حالات میں بغیر محرم کے بھی حج پر جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے نئی حج پالیسی میں دنیا بھر کی خواتین کو بغیر محرم کے بھی حج کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں