بشریٰ بی بی کیجانب سے مریم نواز کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز، قانونی نوٹس بھیج دیا


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے خلاف باضابطہ طور پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

عمران خان! رحم کریں، پاکستان ٹریک پر سے اتر گیا ہے، گینگ نے نوچ نوچ کے کھایا ہے، مریم نواز

بشریٰ بی بی کی جانب سے مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے، قانونی نوٹس فیصل فرید ایڈووکیٹ کی وساطت سے بھجوایا گیا ہے۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز مریم نواز نے یکم مئی کو ایک تقریر میں بشریٰ بی بی کیخلاف بے بنیاد الزام لگایا، بیان واپس نہ لیا تومریم نواز کیخلاف ہتک عزت سمیت متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائےگی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی مکمل طور پر گھر کی دہلیز تک محدود باپردہ خاتون ہیں، مریم نواز کے الزامات پر مبنی تقریر کا متن بھی نوٹس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے 8 ججز ن لیگ کے نشانے پر ہیں، مریم نواز کیخلاف فوجداری مقدمہ کر رہے ہیں، فواد چودھری

فیصل فرید ایڈووکیٹ کی جانب سے بھیجے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز بشریٰ بی بی اور ان کے اہل خانہ کو بدنام کرنے کیلئے بدنیتی پرمبنی مہم چلا رہی ہیں۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے بھیجے جانے والے قانونی نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مریم نواز آئندہ سات روز میں بشریٰ بی بی سے غیر مشروط طور پر معافی مانگیں۔

بشری بیگم میری مرشد ہیں، عمران خان

مریم نواز کو بھیجے جانے والے نوٹس میں واضح طور پر درج ہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف منظم مہم پر ضابطہ فوجداری کے تحت پانچ سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں