نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار اور امیر مقام کا دورہ کرغزستان ملتوی

دورہ ملتوی

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام کا دورہ کرغزستان اچانک ملتوی ہو گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستان طلبہ پر تشدد کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور طلباء کی وطن واپسی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امیر مقام کو فوری طور پر بشکیک پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔

بشکیک کے حالات کنٹرول سے باہر ، مقامی لوگوں کی ٹیکسی میں بیٹھنا بھی محال

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور امیر مقام نے آج لاہور سے بشکیک کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم اچانک دونوں کا دورہ کرغزستان ملتوی ہو گیا۔

واضح رہے کہ بشکیک میں پاکستانی طلبہ مقامی شرپسندوں کے حملوں کے خوف سے گھروں اور ہاسٹلز میں محصور ہیں۔

 


متعلقہ خبریں