عمران خان پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کردیں گے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ


چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ اگر عدالتی وقت تک عمران خان پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کردیں گے۔ 

سابق وزیر اعظم عمران خان کی نو کیسز میں عبوری ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر عمران خان کے وکیل خواجہ حارث اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہ ہوسکے۔ وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ کیس کو دیگر کیسز کے ساتھ ڈویژن بینچ میں رکھ لیں۔

عدالت کو کہہ رہا ہوں انہوں نے مجھے قتل کرنا ہے، عمران خان

چیف جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ سنگل بینچ کا کیس ڈویژن بینچ میں کیسے رکھیں؟ کیا یہ کوئی سول کورٹ ہے یا مجسٹریٹ کورٹ، ہم تو سول کورٹس بن کر رہ گئے ہیں۔ کیس کے وقت کا پتہ تھا، وقت پر عمران خان کو یہاں ہونا چاہیے تھا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کہاں ہیں؟ یہ کیسا رویہ ہے، کیا ہمارا لیول نیچے آگیا یا عمران خان اونچے ہوگئے ہیں؟

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ حارث کی عدم موجودگی کے باعث سماعت میں وقفہ کردیا۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی۔ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست طبی بنیادوں پر دائر کی گئی۔


متعلقہ خبریں