لاہور کے علاقے میں نامعلوم افراد لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔
اجتماعی زیادتی کا یہ واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آیا جہاں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی سڑک پر بے ہوش پائی گئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد زیادتی کے بعد لڑکی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوئے۔
اسلام آباد: سڑک کنارے درخت سے لٹکتی لاش برآمد
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو کاہنہ کے جھیڈو گاؤں کے قریب سڑک پر پھینکا گیا۔ اہلِ علاقہ کی جانب سے اطلاع کیے جانے پر پولیس نے لڑکی کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کا ابتدائی بیان میں کہنا تھا کہ زیادتی کرنے والے 2 لڑکے تھے جنہوں نے حالت غیر ہونے کے بعد اسے سڑک پر پھینکا اور فرار ہو گئے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ میڈیکل رپورٹ اور تفتیش کے بعد مزید حقائق سے پردہ اٹھایا جاسکتا ہے۔