اے ٹی ایم بوتھ میں میاں بیوی کو لوٹنے کی ویڈیو وائرل


کراچی: شہر قائد کے علاقے عائشہ منزل میں میاں بیوی کو اے ٹی ایم بوتھ میں لوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور دن دیہاڑی شہریوں کو لوٹ لیا جاتا ہے۔ اسی طرح کا ایک واقعہ کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب پیش آیا جہاں اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے میاں بیوی کو مسلح افراد نے لوٹ لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسلح شخص اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوا اور میاں بیوی کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔ ملزم نے خاتون کے ہاتھ سے چوڑیاں بھی اتروالیں۔

ڈکیتی کے دوران مسلح شخص نے خاتون سے بدتمیزی بھی کی جبکہ ملزمان اے ٹی ایم مشین سے نکلوائے گئے پیسے لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی درخواست موصول ہو گئی ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل ہونے والی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شہریوں کی طرف سے واقعے کی پرزور مذمت کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں