داعش کیخلاف کارروائی، طالبان نے امریکا کی مدد کیلئے ہامی بھر لی


طالبان نے افغانستان میں داعش کے خلاف کارروائی میں امریکا کی مدد کرنے کے لیے ہامی بھرلی۔

امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق پینٹاگون کے لیک ہونے والے ایک دستاویز میں خبردار کیا گیا تھا کہ داعش امریکا، یورپ اور ایشیائی ممالک میں حملوں کے لیے ایک بار پھر افغانستان کی سرزمین استعمال کرسکتا ہے۔

لیک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ داعش افغانستان میں منظم ہوکر امریکا اور دیگر ممالک کے گرجا گھروں، سفارت خانوں، کاروباری مراکز اور ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

ادھر دوحہ میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے امریکی خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں داعش کو زیر کیا جا چکاہے۔ لیک دستاویز پر واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتی۔

واشنگٹن پوسٹ نے اس لیک دستاویز میں سیکیورٹی خدشات پر امریکی وزارت دفاع کے ایک اہم اور سینیئر عہدیدار سے گفتگو کی۔ جن کا کہنا تھا کہ امریکا طالبان حکومت کے قیام کے بعد سے افغانستان میں داعش پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں