حکومتی نمائندوں نے ملک میں ایک ساتھ الیکشن پر مذاکرات کیلئے تحریک انصاف سے رابطہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایازصادق اور سعد رفیق نے سابق اسپیکر و پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سے رابطہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ باضابطہ بات چیت کیلئے رابطہ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب اسد قیصر نے رابطے کے بارے میں اسد عمر کو آگاہ کردیا ہے تاہم پی ٹی آئی اور حکومتی نمائندوں کی ملاقات تاحال طے نہ ہوسکی۔