چوہوں کے خاتمے کیلئے نیا منصوبہ تیار

فائل فوٹو


نیویارک: امریکی ریاست نیویارک میں چوہوں کے خاتمے کے لیے نیا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویارک سٹی کی انتظامیہ حرکت میں آئی اور شہر سے چوہوں کا خاتمہ کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

شہری انتظامیہ نے چوہوں کو بھگانے کے لیے ایک نئے شکاری کو میدان میں اتار دیا۔ میئر ایرک ایڈمز نے محکمہ تعلیم کی ملازمہ کیتھلین کوراڈی کو نیویارک کا پہلا “RAT CZAR” مقرر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کتے کے خلاف مقدمہ درج

واضح رہے کہ امریکی شہر نیویارک کو اس وقت چوہوں کی بھرمار کا سامنا ہے جبکہ کیتھلین کوراڈی کی تعیناتی 4 ماہ کے لیے کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں