لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کارکنان کے ساتھ نیچے بیٹھ کر افطار کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک کے باہر کارکنان کے ہمراہ افطار کی۔ وہ افطار سے کچھ دیر قبل اچانک کارکنان کے درمیان پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر کارکنان نے خوشی کا اظہار کیا اور نعرے لگائے۔
عمران خان نے کارکنان کے ساتھ حالات حاضرہ پر گفتگو بھی کی اور زمان پارک کی حفاظت پر مامور کارکنان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے جذبے کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نااہل ہو سکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ
عمران خان کی کارکنان کے ساتھ افطار کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہو گئی جسے ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔
چئیرمین عمران خان کی آج کارکنوں کے ساتھ افطاری pic.twitter.com/GSimaGWN6C
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) April 1, 2023