سوئٹزر لینڈ میں تیز ہوا کے باعث ٹرینیں الٹ گئیں، 15 افراد زخمی


برن: سوئٹزر لینڈ میں تیز ہوا کے باعث 2 ٹرینیں الٹ گئیں جس کے باعث 15 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث ٹرینیں الٹنے کا واقعہ سوئٹزرلینڈ کے درالحکومت برن میں پیش آیا جہاں ہوا کی رفتار 136 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

حادثے کے باعث دیگر ٹرینوں کی آمدورفت کو روک لیا گیا۔ جس کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کویت کے رہائشی ہزاروں افراد کی دیگر ممالک میں پناہ کی درخواست

حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں انتہائی تیز رفتار ہوائیں چلنا شروع ہو گئی تھیں جس کے باعث شاہراہوں پر بھی کئی درخت اکھڑ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں