ٹرمپ کا الزامات تسلیم کرنے سے انکار


واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف لگنے والے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرد جرم عائد ہونے کے بعد کہا کہ مین ہٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی جوبائیڈن کا گھناؤنا کام کر رہے ہیں۔ انہیں قتل، چوری اور دیگر جرائم پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں بےگناہ ہوں اور فردجرم کی کارروائی سیاسی انتقام اور انتخابات میں مداخلت ہے۔ ڈیموکریٹس نے اس بار ناقابل تصور کام کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے لیے نیویارک کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نے ٹرمپ کے وکلا سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ مجرمانہ الزامات پر فردجرم عائد ہونے کے بعد ٹرمپ سرنڈر کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے جاسوس سیٹلائٹ لانچ کردیا

اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹوں کا بھی رد عمل سامنے آیا۔ ٹرمپ جونیئر نے کہا کہ یہ وہ چیز ہے جو ماؤاسٹالن اور نپولین بونا پارٹ بناتی ہے تاہم فیصلہ ان کو شرمندہ کر دے گا۔

ایرک ٹرمپ نے کہا کہ جیوری کا فیصلہ تیسری دنیا کے پراسیکیوٹر کی بدانتظامی جیسا ہے اور موقع پرستوں نے انتخابی مہم کے سال میں اپنے سیاسی مخالف کو نشانہ بنایا۔


متعلقہ خبریں