ذرائع کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، کراچی سے روانہ ہوتےہوئےہزارہ ایکسپریس کی ایک بوگی ٹوٹنا شروع ہو گئی۔مسافروں کی شکایت پر ٹرین روک کر کٹی ہوئی بوگی کو دیکھاگیا۔
ذرائع کے مطابق ٹرین کا سفر مزید جاری رہتا تو بوگی مکمل کٹ کر علیحدہ ہوسکتی تھی۔ بوگی ٹوٹنے کا واقعہ بولاری اسٹیشن کے قریب پیش آیا، متاثرہ بوگی کو کاٹ کر علیحدہ کیا جائے گا۔
متاثرہ بوگی کے مسافروں کو دوسرے ڈبوں میں منتقل کیا گیا، خستہ حال بوگی کی پرانی ویلڈنگ ٹوٹی۔ حادثے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، معاملے پر ریلوے حکام سےموقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔