لاہور نے عمران خان کا بیانیہ مسترد کردیا، مریم اورنگزیب


لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کہتا ہے کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا جبکہ وہی شخص جب اپنی ننھی منی جلسی پر جاتا ہے تو بلٹ پروف گاڑی اور جیکٹ پہنتاہے۔

گذشتہ رات لاہور کے عوام نے عمران خان کے بیانیے کو مسترد کردیا، حیران ہوں کون لوگ ہیں جو اس کی جھوٹی کہانی کو مانتے ہیں، عمران خان کی ہر کہانی کچھ دنوں بعد بے نقاب ہوجاتی ہے، عمران خان الیکشن نہیں  اپنی سلیکشن کرانا چاہتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے  عالمی سازش کا جھوٹا بیانیہ دیا،عالمی سازش کے بعدبات جنرل ریٹائرڈ باجوہ  پر آگئی ،پھر سائفر لہرایاگیا، سائفر کے بیانیے کے بعد امریکا سے معافیاں مانگی گئیں، عالمی سازش کے بعد بات شہباز شریف اور محسن نقوی تک پہنچ گئی، عمران خان کا مسئلہ سیاسی نہیں نفسیاتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عمران خان عدالتوں میں پیشی کیلئےبیماراور جلسےکرنے  کیلئے صحت مند ہے، عمران خان نے گذشتہ رات جلسے میں 10نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔ کہا کہ گورننس ٹھیک کروں گا، 10 سال خیبرپختونخوا میں حکومت رہی کیا ٹھیک کی ؟ عمران خان نے ملکی قرضے کو 25ہزار سے 45ہزارارب تک پہنچایا۔

مریم اورنگزیب نے کہ عمران خان اس وقت آرمی چیف سے ملنے کے لئے ترلے کر رہا ہے، لیکن اب عمران خان نہ سلیکٹ ہو سکتا ہے نہ ہی الیکٹ۔ عمران خان کے دور میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئی، جو باپ کے سامنے بیٹی کو ہتھ کڑی لگواتا تھا اسے اب انسانی حقوق یاد آ گئے۔


متعلقہ خبریں