اچھی آخرت کی تمنا رکھتے ہیں تو مخلوق کے ساتھ بہترین طرز عمل اپنائیں، مولانا طارق جمیل


مولانا طارق جمیل نے فرمان نبی ؐ سنایا کہ ایمان دار تاجر بروز قیامت انبیاء کے ساتھ صدیقین کی صف میں کھڑا ہوگا۔

وہ ہارون آباد میں پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے مرکزی صدر و چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی محمد یاسین مرحوم تعزیتی ریفرنس کے حوالہ سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم حاجی یاسین اور ان کی ٹیم سٹاف نے احیاء فری دستر خوان، تعمیر جنازہ گاہ،مفت آپریشن و ادویات فراہمی جیسے فلاحی کام جاری رکھ کر دْکھی انسانیت کے دل جیت رہے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے اس موقع پرنبی پاکؐ کا فرمان سنایا کہ ایمان دار تاجر بروز قیامت انبیاء کے ساتھ صدیقین کے صف میں کھڑا ہوگا،سچ بول کر اور رزق حلال پر عمل کرکے ہم اپنی آئندہ نسلوں کا مستقبل روشن،اور دوزخ کے عذاب سے نجات دائمی کا اعزاز پا سکتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے اجتماع میں کہاکہ اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام رضوان اللہ کی تعلیمات کو حرز جاں بنائیں،انہوں نے مزید کہا کہ اگر اچھی آخرت کی تمنا رکھتے ہیں تو مخلوق کے ساتھ بہترین طرز عمل اپنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے خاندان کے مقتدر افراد محروم مستحقین کی مراعات میں کمی نہ آنے دیں۔


متعلقہ خبریں