گرفتاری کا دعویٰ محض ڈرامہ،اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے،عمران خان

لاہور ہائیکورٹ، نیب مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ  ان کی گرفتاری کا دعویٰ محض ڈرامہ تھا،اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سوشل میڈیا  پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں جن میں زمان پارک میں پولیس کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ کے خول دکھائے گئے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گرفتاری کا دعویٰ محض ڈرامہ تھا،اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے۔آنسو گیس،واٹرکینن، اب براہ راست فائرنگ کا سہارا لیا گیاہے۔


ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام ضمانتی بانڈ پر دستخط کیے،ڈی آئی جی نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔ان کے ناپاک ارادے میں کوئی شک نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان گرفتاری کا مشن جاری،زمان پارک ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کل صبح سے ہمارے کارکنوں اور لیڈرشپ کو پولیس کے حملے کا سامنا کرنے کے بعد آج صبح آنسو گیس، کیمیکل واٹر والی توپوں، ربڑ کی گولیوں اورگولیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ہمارے قریب اب رینجرز نے قبضہ کر لیا ہے اور اب عوام کے ساتھ براہ راست تصادم  کررہے ہیں۔


ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا ہے کہ  جو “غیرجانبدار”  ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ آپ کا غیر جانبداری کا نظریہ ہے؟ غیر مسلح مظاہرین اور سب سے بڑی پول پارٹی کی لیڈر شپ  رینجرز کا براہ راست مقابلہ کر رہی ہے۔

جبکہ  ان کے لیڈر کو ایک غیر قانونی وارنٹ کا سامنا ہے اور عدالت میں پہلے سے ہی کیس ہے ، بدمعاشوں کی حکومت ان کے لیڈر کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ممکنہ طور پر قتل؟



متعلقہ خبریں