افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاداب خان یا شان مسعود کو کپتانی سونپے جانے کا امکان ہے۔
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے مختلف کھلاڑیوں سے رابطہ کیا ہے، انہوں نے کھلاڑیوں کو ورک لوڈ مینجمنٹ پالیسی سے آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی افغانستان سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا خواہاں ہے۔
بابر اعظم اور محمد رضوان کے بعد شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دینے کی تجویز ہے۔
چاروں کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی ظاہر کرتے ہوئے فیصلہ مینجمنٹ پر چھوڑ دیا ہے، قومی سلیکشن کمیٹی نجم سیٹھی سے مشاورت کے بعد ٹیم کا اعلان کرے گی۔
افغانستان سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج 2 بجے کیا جائیگا چیف سلیکٹر ہارون رشید پریس کانفرنس میں قومی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔