گردے سے 300 پتھریاں برآمد


نئی دہلی: بھارت میں 75 سالہ شخص کے گردے سے 300 سے زائد چھوٹی بڑی پتھریاں برآمد ہوئیں جسے دیکھ کر ڈاکٹرز خود حیران رہ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حیدر آباد دکن کے علاقے کریم نگر سے تعلق رکھنے والے عمررسیدہ کسان کو گردوں کو شدید تکلیف کی شکایت ہوئی تو انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں نے لائے گئے مریض کا ایکسرے اور سی ٹی اسکین کیا تو معلوم ہوا کہ ان کے گردوں میں پتھریاں کسی گچھے کی شکل میں موجود ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں شدید تکلیف تھی۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ جسم میں عام طور پر 7 تا 15 ملی میٹر جسامت کی پتھریاں ہوتی ہیں تاہم اس مریض کے جسم میں 7 سینٹی میٹر تک کی بہت ساری پتھریاں موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے خواہشمند کنواروں کا لانگ مارچ

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مریض ذیابیطس، بلڈ پریشر اور عارضہ قلب کا بھی شکار تھا جس نے مریض کے مرض کو پیچیدہ کر دیا تاہم لیزر کے ذریعے گردوں سے تمام پتھریاں نکال لی گئیں جن کی تعداد تقریباً 300 تھی۔


متعلقہ خبریں