بلاول بھٹو وفاقی حکومت سے نالاں، کیا دراڑیں پڑنے لگیں ؟


اسلام آباد: وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی دھمکی نہیں دی تھی تاہم وفاقی حکومت سندھ کے تحفظات دیکھے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں سیلاب متاثرین سے متعلق وفاق تمام وعدے پورے کرے گا اور سندھ کے سیلاب متاثرین اس وقت بھی بے گھر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے سب مل کر کام کر رہے ہیں اور بےگناہ پاکستانی جہاں قید ہیں ان کی واپسی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ گوانتانامو بے جیل سے کچھ پاکستانی رہا ہو کر وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں عام انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے، شیڈول جاری

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو کوئی دھمکی نہیں دی تھی تاہم وفاقی حکومت سندھ کے تحفظات دیکھے۔ ڈیجیٹل مردم شماری پر خدشات ہیں اور اگر مردم شماری کرنی ہے تو درست کریں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے علیحدگی کی کوئی دھمکی نہیں دی بلکہ تقریب میں کہا تھا کہ اگر وعدے پورے نہیں ہوتے تو کیا میں وزیر رہوں۔ جنیوا میں ہونے والی بین الاقوامی ڈونر کانفرنس میں صوبائی حکومت کا بھی حصہ ہے اور وفاقی حکومت سے سیلاب متاثرین سے متعلق وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں