طلبہ تنظیموں میں جھگڑا، قائد اعظم یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند

قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبا تصادم پر کارروائی، 79 طلبا بیدخل، ڈگریاں منسوخ

اسلام آباد: قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد انتظامیہ نے یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں انٹرمیڈیٹ اور بی ایس کے طلبہ کیلئے تعلیم مفت

اس ضمن میں رجسٹرار قائد اعظم یونیورسٹی نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے جس میں طلبہ و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ہاسٹل کو خالی کردیں۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستانی طلبہ کی ترکیہ اور شام کےلئے فنڈ ریزنگ مہم

طلبہ تنظیموں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد یونیورسٹی میں قیام امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کو طلب کر لیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے طلبا کے ساتھیوں نے یونیورسٹی میں احتجاج کیا اور وہاں پہنچنے والی ایمبولینس کے شیشے بھی توڑ دیے ہیں۔

18سال تک طلبہ کے لیے ریاضی کی تعلیم لازمی قرار

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق طلبہ تنظیموں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں 6 طلبا زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی میں پکار 15 پر اطلاع دیں۔


متعلقہ خبریں