امریکی صدر نے بھارتی نژاد بزنس مین کو عالمی بینک کا صدر نامزد کردیا

امریکی صدر نے بھارتی نژاد بزنس مین کو عالمی بینک کا صدر نامزد کردیا

واشنگٹن: امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے بھارتی نژاد امریکی بزنس مین اجے بانگا کو ورلڈ بینک (عالمی بینک) کا نیا صدر نامزد کردیا ہے۔

امریکی صدارتی الیکشن، بھارتی نژاد نکی ہیلی کا سابق ’باس‘ ٹرمپ کو چیلنج

مؤقرامریکی اخبار نیویارک ٹائمز اوربرطانوی خبر رساں ایجنسی ’روئٹرز‘ کے مطابق 63 سالہ اجے بانگا جنہیں بھارتی ایوارڈ پدما شری سے بھی نوازا جا چکا ہے کی نامزدگی کا اعلان وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی نژاد امریکی خاتون سیاستدان نکی ہیلی پہلے ہی آئندہ امریکی صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرچکی ہیں۔ برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک بھی بھارتی نژاد برطانوی شہری ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق صدر جوبائیڈن نے نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجے بانگا کے پاس ورلڈ بینک کی سربراہی کرنے کی تمام درکار صلاحتیں بدرجہ اتم موجود ہیں اور وہ لوگوں و نظام کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ دیگر عالمی لیڈروں کے ساتھ شراکت داری قائم کر کے دنیا کے لیے بہتر کام کر سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا نیا مکین بھارتی نژاد ہو گا؟

وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ اجے بانگا ان تمام چیلنجوں سے خوب واقف ہیں جن کا سامنا ترقی پذیر ممالک کو کرنا پڑ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجے بانگا امریکی کمپنی جنرل ایٹلانٹک کے نائب صدر ہیں جب کہ اس سے قبل وہ ماسٹر کارڈ کے صدر اور سی ای او کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دینے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

اجے بانگا نے دہلی کے سینٹ اسٹیفن کالج سے گریجویشن کرنے کے بعد ایم بی اے کی ڈگری احمد آباد کے انڈین انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ سے حاصل کی۔

عالمی بینک کے نئے نامزد صدر کو 2015 میں سابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے اپنی کمیٹی برائے تجارتی پالیسی کا رکن بنایا تھا۔

60 لاکھ پاکستانیوں کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے، عالمی بینک

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے تحت پونے میں 1959 میں پیدا ہونے والے اجے بانگا کے والد ہربھجن سنگھ بانگا انڈین آرمی میں لیفٹننٹ جنرل کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں