خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے گورنر کا نگراں وزیراعلیٰ کو خط

شہری گھر پر ایک بلب استعمال کریں، گورنر ہاؤس میں ایک سالن پکتا ہے، غلام علی

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے گورنر غلام علی نے نگراں وزیراعلیٰ سے استفسار کیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے تاکہ الیکن کے امور کو آگے بڑھایا جا سکے۔

گرفتاریاں شروع ہوئیں تو میں گرفتاری دونگا، الیکشن نہ ہوئے تو ملک دیوالیہ ہو جائیگا، عمران خان

انہوں نے یہ بات تحریر کردہ خط میں کہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل کیا ہے، آئین کے مطابق گورنر عام انتخابات کے لیے تاریخ مقرر کرے گا۔

پاکستانی معیشت صرف آئی ایم ایف قرض سے بحال نہیں ہو سکتی، موڈیز کی اقتصادی ماہر

نگراں وزیراعلیٰ کے پی کو بھیجے جانے والے خط میں گورنر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال ہے، الیکشن کی تاریخ طے کرنے سے پہلے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اعتماد میں لیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ صوبے میں انتخابات کا پرامن طریقے سے انعقاد ممکن ہو سکے،
امن و امان کی صورتحال سے متعلق ہمیں آگاہ کیا جائے تاکہ الیکشن کے امور کو آگے بڑھایا جا سکے۔

سگریٹ مزید مہنگا، سیل ٹیکس 18 فیصد، 170 ارب کے نئے ٹیکس

گورنر کے پی غلام علی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ صوبے میں پر امن اور صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں