بھارت، عیسائیوں کی عبادت گاہ نذر آتش، دیوار پر رام بھی لکھ دیا

بھارت، عیسائیوں کی عبادت گاہ نذر آتش، دیوار پر رام بھی لکھ دیا

بھوپال: بھارت میں انتہا پسندوں نے عیسائیوں کی عبادت گاہ چرچ کو نذر آتش کرنے کے بعد دیوار پر رام لکھ دیا اور جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔

بھارت کو ہندو انتہاپسند ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب

مؤقر بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے نرمادا پورم میں پیش آیا جہاں غم و غصے کی شدید لہر دوڑ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر جب علاقہ مکین چرچ پہنچے تو اس وقت تک دیواریں سیاہ ہو چکی تھیں، فرنیچر جل چکا تھا، مذہبی اوراق نذر آتش ہو چکے تھے اور دیوار پر رام لکھا ہوا تھا۔

ابتدائی تفتیش و تحقیق کے مطابق پانچ سال قبل تعمیر کیے جانے والے چرچ میں داخل ہونے کے لیے شرپسندوں نے کھڑکی پر لگی ہوئی جالی کاٹی اور اس کے بعد انہوں نے عمارت میں کارروائی کی۔

بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام

علاقہ مکینوں کی جانب سے واقعہ کے خلاف پولیس کو باضابطہ طور پر درخواست دے دی گئی ہے جس میں تمام تر تفصیلات موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر ہی کے دن ایک اور واقعہ مدھیہ پردیش کے علاقے کھنڈوا میں بھی پیش آیا جہاں انتہا پسند شرپسندوں نے ایک مسلمان شخص کے گھر کی چھت پر ہنومان کی مورتی لگانے کی باقاعدہ کوشش کی۔

اس واقعہ پر علاقے میں سخت اشتعال پھیل گیا اور دو گروپوں کے درمیان باقاعدہ تصادم بھی ہوا جسے ختم کرانے کے لیے علاقہ پولیس کو طاقت استعمال کرنا پڑی جس پر لوگوں نے پتھراؤ کیا، نتیجتاً چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں علاج معالجے کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکی جریدہ بھارتی انتہا پسندوں کا نیا چہرا سامنے لے آیا

میڈیا کے مطابق علاقہ پولیس نے پیش آنے والے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے، واقعے کا مرکزی کردار خود ساختہ انتہا پسند لیڈر روی اوہد بتایا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں