مسافر بس اور کار میں تصادم، 20 افراد جاں بحق، 10 زخمی

مسافر بس اور کار میں تصادم، 20 افراد جاں بحق، 10 زخمی

چلاس: دیا مر میں مسافر بس اور کار کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث 20 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

بسوں، ٹرینوں کے کرایوں میں ریکارڈ اضافہ

حادثہ دیا مر کے علاقے شتیال میں پیش آیا جہاں مسافر بس اور کار تصادم کے بعد قریب ہی واقع کھائی میں جا گریں۔

علاقہ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جا رہی تھی جب کار کی منزل گلگت تھی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور امدادی اداروں کے رضاکاروں سمیت علاقہ مکینوں کی بھی بہت بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی اور انہوں نے زخمیوں کو آر ایچ سی اسپتال منتقلی میں مدد فراہم کی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والی کی نعشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹریفک حادثہ، دولہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں حق، متعدد زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں لیکن اندھیرا اور کھائی ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ٹریفک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کی ارواح کے لیے دعائے مغفرت کی ہے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولتوں کی فوری فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی جاں بحق افراد کی ارواح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

کوہاٹ ٹنل کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم،17 افراد جاں بحق

انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ انہیں درکار تمام ممکنہ طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔


متعلقہ خبریں