وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے جینوا کانفرنس کی کامیابی پر وفاق، صوبوں اور افسران کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پہلی بار دیکھا گیا کہ صوبے وفاق کے ساتھ یک زبان تھیں، اختلافات رہتے ہیں مگر صوبوں نے وفاق سے بہترین تعاون کیا، سب کی انتہائی محنت اور لگن سے دنیا نے پاکستان کی آواز سنی، اسی جذبے سے پاکستا ن کو بحرانوں اور چیلنجز سے نکالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی اسمگلنگ میں عمران خان ملوث ہیں، رانا ثنااللہ
وزیراعظم نے پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال، شیری رحمان، ایاز صادق، حنا ربانی کھر اور مریم اورنگزیب کاوشوں پر داد کے مستحق ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عالمی مالیاتی اداروں کو قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کےلیے9 ارب ڈالر سے زائد رقم غیبی مدد سے کم نہیں ہے، عالمی مالیاتی اداروں کا شکریہ جنہوں نے 3 کروڑ 30 لاکھ سیلاب متاثرین کی مشکلات کو سمجھا۔