پی ٹی آئی کی اجتماعی استعفے منظور کرنے کی درخواست مسترد

راجہ پرویز اشرف

فوٹو: فائل


اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی اجتماعی استعفے منظور کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے وفد  نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف  سے ملاقات کی۔ملاقات میں پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف  نے  تحریک انصاف کی جانب سے  ممبران قومی اسمبلی کے اجتماعی استعفے منظور کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

انہوں نے کہا ہے کہ استعفوں کی تصدیق کے حوالے سے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔استعفوں کیلئے تمام ممبران کو انفرادی طور پر بلایا جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ سیاست میں دروازے بند نہیں ہوتے، سیاست دانوں میں رابطے ہونے چاہیے۔

 

 


متعلقہ خبریں