میسی کے عربی پوشاک کی قیمت 20 کروڑ لگ گئی


میسی کے عربی پوشاک کی قیمت بیس کروڑ لگ گئی، میسی کو امیر قطر نے ”بِشت” ورلڈکپ جیتنے پر پہنائی تھی.

میسی کی فیفا ورلڈ کپ کو اٹھانے سے پہلے پہنی گئی اس بشت کو عمان کے رکن پارلیمنٹ نے خریدنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

قطر 2022 ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کے خلاف ارجنٹائن کی فتح کے بعد قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے 2022 ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی لیونل میسی کو قطری “بشت” کا تحفہ دیا تھا، شیخ تمیم نے ورلڈ کپ پیش کرنے سے پہلے میسی کو یہ “بشت” پہنایا تھا۔


متعلقہ خبریں