وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز پاکستان پہنچ گئے


وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز پاکستان پہنچ گئے۔

سلیمان  شہباز سعودی ایئرلائنز کی پرواز ایس وی726 کے ذریعے جدہ سے اسلام آباد پہنچے۔اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچتے ہی سلیمان شہباز ائیرپورٹ پر کھڑے نجی طیارے میں سوار ہوکر لاہور روانہ ہوگئے۔

لاہور میں گھر پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف بیٹے سے  گلےملے اور پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم کے بیٹے کی حفاظتی ضمانت منظور، گرفتاری سے روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت 13دسمبر تک منظور کر رکھی ہے اور انہیں 13دسمبر تک سرینڈر کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

سلیمان شہباز 4 سال سے زائد عرصے ےکے بعد وطن واپس آئے ہیں۔ وہ اکتوبر 2018 میں بیرون گئے تو ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا جسکے بعد سے وہ بیرون ملک میں ہی مقیم تھے۔


متعلقہ خبریں