سینٹورس مال کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ


اسلام آباد: سی ڈی اے نے سینٹورس شاپنگ مال کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سینٹورس مال کو جلد ہی ڈی سیل کر دیا جائے گا تاہم جس حصے میں قواعد کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں وہ حصہ سیل رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب اسلام آباد کے شاپنگ مال سینٹورس کو سیل کر دیا گیا تھا جس کے خلاف سینٹورس کے ملازمین نے صبح احتجاج بھی کیا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینٹورس مال کو سیل کرنے کی مذمت کی تھی۔

سینٹورس مال کو چاروں اطراف سے خار دار تاریں لگا کر سیل کیا گیا تھا اور پولیس کی بھاری نفری سینٹورس مال کے اطراف تعینات کر دی گئی تھی۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور فائر سیفٹی کے بتائے گئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے جبکہ آگ سے عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ نہیں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں