دونوں ممالک کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے، آرمی چیف کی جرمن سفیر سے ملاقات

دونوں ممالک کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے، آرمی چیف کی جرمن سفیر سے ملاقات

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

ارشد شریف قتل کی تحقیقات ہونی چاہئیں، الزامات لگانے والوں کیخلاف کارروائی جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات ملاقات کرنے والے جرمنی کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ آرمی چیف نے جرمن سفیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ارشد شریف کا قتل، جی ایچ کیو کا انکوائری کیلئے خط، وزیر اعظم کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان

جرمن سفیر نے سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں پر پاک فوج کی خدمات کو سراہا اور  سیلاب کے دوران انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا۔


متعلقہ خبریں