ارشد شریف پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے، کینین میڈیا کا دعوی


سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی کینیا میں سر پر گولی لگنے سے پراسرار موت ہو گئی جس کی تصدیق ان کی اہلیہ نے کی۔

دوسری جانب کینیا پولیس کے مطابق ارشد شریف کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے، کینین میڈیا کے مطابق ارشد شریف کینیا کی پولیس کی گولی سر پر لگنے سے جاں بحق ہوئے،  پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ارشد شریف اور ان کی گاڑی کے ڈرائیور نے پولیس کے کہنے پر گاڑی نہیں روکی تھی۔

پاکستان میں کینین سفیر کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی موت کی سرکاری تفصیلات جلد سامنے آ جائیں گی۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ  ارشد شریف کے واقعے پر نیروبی میں حکام سے رابطے میں ہیں۔


متعلقہ خبریں