پاکستان کے ڈیفالٹ  ہونے کا کوئی امکان نہیں،اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ  ہونے کا کوئی امکان نہیں،پاکستان 27 ارب ڈالر کے دوطرفہ قرضوں کو ری شیڈول کرانا چاہتا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس کلب کے قرضوں کے علاوہ  تقریباً 27 بلین ڈالر کے قرض کو ری شیڈول کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سبسڈی دینا مددگار ثابت نہیں ہوتا، وسائل استعمال کریں، آئی ایم ایف

ان  کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ  ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ پاکستان کے موجودہ آئی ایم ایف پروگرام پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہونگے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ  سیلاب سے 32 ارب  ڈالر کا نقصان ہوا۔  سیلاب کے بعد پاکستان کی بیرونی مالیاتی ضروریات  کرنے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ کافی لچکدار ہیں۔


متعلقہ خبریں