راناثنااللہ کی گرفتاری میں پنجاب پولیس اینٹی کرپشن کی معاونت کرے، عمر سرفراز چیمہ


مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ راناثنااللہ کی گرفتاری میں پنجاب پولیس اینٹی کرپشن کی معاونت کرے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری 19 اکتوبر تک موثر ہے ،قانون کےمطابق ان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن پنجاب راناثنااللہ کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرچکا ہے۔

رانا ثنااللہ کی گرفتاری کا معاملہ، پولیس تعاون نہیں کر رہی، اینٹی کرپشن پنجاب

یاد رہے کہ چند روز قبل راولپنڈی کی سول عدالت نے وزیر داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اس ضمن میں ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے کہا تھا کہ رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے۔

ان کا کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے ہیں، عدالت کی جانب سے رانا ثنااللہ کو گرفتار کر کے اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں