ضمنی انتخابات 90 روز کیلئے ملتوی کیے جائیں، وزارت داخلہ کا الیکشن کمیشن کو خط

By Election

وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن سے ضمنی انتخابات نوے روز کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔

اس ضمن میں وزارت داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی ادارے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مصروف ہیں،مرکز اور صوبے بھی مصروف عمل ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض اور دیگر مسائل درپیش ہیں،سیاسی جماعت 12 سے 17 اکتوبر کے درمیان اسلام آباد پر قبضے کی کوشش کرنا چاہتی ہے، اسلام آباد کے تحفظ کیلئے زیادہ سے زیادہ نفری لگانا مجبوری ہوگی۔

قومی و صوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کیلئے مطلوبہ سیکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ہوگا لہذا الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ضمنی انتخابات ملتوی کر دے۔

خط میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سیلاب کی وجہ سےپہلےبھی بلدیاتی اورضمنی انتخابات ملتوی کرچکا ہے۔


متعلقہ خبریں