24 دنوں میں ڈالر 200 روپے تک آ جائے گا، اسحاق ڈار کا دعویٰ


وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ 24 دنوں میں ڈالر 200 روپے تک آ جائے گا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر240 روپے تک گیا، پاکستان واپسی کے لیے جہاز میں بیٹھا تو ڈالر نیچے آنا شروع ہو گیا تھا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر کی قیمت پر نظر رکھنا اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے، ڈالر 24 دن میں 24 روپے کم ہو سکتا ہے۔

بہتان تراشی کرنے والا عمران خان بڑا ڈاکو ہے، ڈالر کو 200 روپے سے کم پر لاؤں گا، اسحاق ڈار

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط اور پروگرام مکمل کریں گے، اکتوبر میں پٹرول پر 5 روپے لیوی لگنا تھی جو نہیں لگی، آئی ایم ایف پروگرام جون تک رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ڈی ویلیو ایشن کے خلاف رہا ہوں، مہنگائی کی شرح 12 سے 14 فیصد تک لے کر آئیں گے، گزشتہ پیر سے لے کر ابتک ڈالر 18 روپے کم ہو چکا ہے۔


متعلقہ خبریں