اسلام آباد: پنجاب کسان اتحاد نے واضح کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے ہونے والے مذاکرات اگر ناکام ہوئے تو ڈی چوک کی جانب مارچ کریں گے۔
خوشحال کسان زرعی طور پر مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیں، آصف زرداری
ہم نیوز کے مطابق پنجاب کسان اتحاد کے سینئر نائب صدر شوکت خان نے یہ بات ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
ایک سوال کے جواب میں شوکت خان نے کہا کہ ابھی تک ہونے والی بات چیت میں حکومت نے پنجاب کسان اتحاد کی جانب سے پیش کردہ مطالبات اور عائد کردہ شرائط پہ آمادگی ظاہر نہیں کی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق پنجاب کسان اتحاد کے سینئر نائب صدر شوکت خان نے کہا کہ ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ساتھ اس وقت پنجاب کسان اتحاد کے نمائندے مذاکرات میں مصروف ہیں۔
وعدے کیے جاتے ہیں، عملدرآمد نہیں ہوتا، بے بس کسان احتجاج کریں گے، صدر پاکستان کسان اتحاد
واضح رہے کہ پنجاب کسان اتحاد کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ایف نائن پارک میں احتجاجی دھرنا جاری ہے جہاں موجود لوگ اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کر رہے ہیں۔