ملکہ الزبتھ کی وفات: شہد کی مکھیوں کو بھی خبر دے دی گئی


70 سالوں سے برطانیہ میں راج کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد برطانیہ میں جہاں کنگ چارلس کی بادشاہت کا آغاز ہوا، وہیں شاہی خاندان کے کئی انوکھے اور قدیم رسم و روایت بھی سامنے آئے۔

ایسی ہی ایک روایت جس میں شہد کی مکھیوں کو ملکہ کی وفات کی خبر دینا بھی شامل ہے، جس کے لیے خصوصی طور پر چند افراد پر مشتمل ایک گروہ  کو ملکہ کی وفات کی افسردہ خبر شاہی محل میں موجود شہد کی مکھیوں کو دینے کیلئے بھیجا گیا۔

جان چیپل گذشتہ 15 برس سے شاہی محل میں شہد کی مکھیوں کو پال رہے ہیں۔ انھوں نے بکنگھم پیلس اور کلارنس ہاؤس کی حدود میں موجود شاہی خاندان کی شہد کی مکھیوں کو یہ خبر سنائی، جو صدیوں سے شاہی خاندان کی روایت کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکہ برطانیہ کا آخری دیدار، ہزاروں افراد کی طویل قطاریں،پھول کم پڑ گئے

 ڈیلی میل اخبار کو دیے گئے  انٹرویو میں چیپل کا کہنا تھا کہ انھوں نے شاہی محل میں موجود شہد کی مکھیوں کو نئے بادشاہ کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ وہ نئے بادشاہ کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔

شاہی خاندان میں یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ اگر شاہی محل کی مکھیوں کو ان کے مالک کی وفات یا تبدیلی کے متعلق نہ بتایا جائے تو وہ شہد بنانا بند کر دیتی ہیں۔

اس روایت کے مطابق شہد کی مکھی کے ہر چھتے کے پاس جا کر مالکن کی وفات کے بارے میں بتانا پڑتا ہے اور کہنا پڑتا ہے کہ آپ کہیں نہ جانا، آپ کے نئے مالک آپ کے ساتھ اچھا سلوک کریں گے۔


متعلقہ خبریں