پاکستان امریکہ کیساتھ پائیدار تعلقات کی روایت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، آرمی چیف


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ کثیر الجہتی پائیدار تعلقات کی روایت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ کے مشیر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ کثیر الجہتی پائیدار تعلقات کی روایت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی قابل سماعت نہیں، عمران خان

آرمی چیف اور امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ امریکی وفد نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا۔

امریکی وفد نے سیلاب متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی۔ امریکی وفد نے مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے لیے امریکہ کی حمایت کی پیشکش بھی کی۔


متعلقہ خبریں