قوم کو اکھٹا کروں گا،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو متحرک کرکے قرضہ اتارنے میں مدد لوں گا، عمران خان


سرگودھا: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو اکھٹا کرنے کی کوشش کروں گا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اکھٹا کروں گا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو متحرک کر کے قرضہ اتارنے میں مدد لوں گا، سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کنٹرول روم بنائیں گے۔

میں بڑا خطرناک ہوں اور ہر روز زیادہ خطرناک ہوتا جا رہا ہوں، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ اتنی بڑی تعدا د میں لوگ جلسے میں آئیں گے، سیلاب متاثرین مشکل میں ہیں، سیلاب متاثرین کے مسائل حل کریں گے، ساری پاکستانی قوم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے، 3 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ٹیلی تھون میں ساڑھے 500 کروڑ روپے سے زائد جمع کیے، بیرون ملک پاکستانیوں نے دل کھول کر پیسہ دیا، اگر وقت ہوتا تو مزید ساڑھے 5 ارب روپے جمع ہو جاتے۔

انہوں ںے براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر! تمہیں پہلی دفعہ اندازہ ہوا ہو گا کہ فارن فنڈنگ کیا ہوتی ہے؟ یہاں طاقتور کیلئے ایک قانون اور کمزور کیلئے دوسرا قانون ہے، بڑا ڈاکو چوری کرے تو وہ ملک کا وزیراعظم بن سکتا ہے، واحد لیڈرتھا جسے آزاد عدلیہ کیلئے جیل میں ڈالا گیا، میں نے جیل میں 4،5 دن گزارے، وہاں مجھے سارے غریب چور نظر آئے، جب اسمبلی گیا تو وہاں بڑے بڑے ڈاکو نظر آئے، ان لٹیروں میں سے ایک فضل الرحمان بھی تھا، زرداری اور شریف خاندان بھی لٹیرے ہیں۔

وقت آ گیا ہے کہ قوم کو اب حقیقی آزادی دلائی جائے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک چور اوپر بیٹھے رہیں گے ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے، بیرونی سازش ہوئی امریکہ کو اپنے غلام چاہیے تھے، آصف زرداری نے ملک کا پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر لے گیا، 17 جولائی کو جب پہلا الیکشن آیا تو ہر حربہ استعمال کیا گیا، سب کوششو ں کے باوجود حمزہ شہباز کو فارغ کرنا پڑا، انہیں خوف آنا شروع ہو گیا کہ اگر الیکشن کروایا تو کیا ہو گا؟ انہیں میری دو تہائی اکثریت نظر آنا شروع ہو گئی، اس کے بعد مجھے ناک آؤٹ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا، دوسری سازش مجھے راستے سے ہٹانے کیلئے کی گئی، بند کمرے میں فیصلہ ہوا لیکن مجھے پتہ چل گیا۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے ایک ویڈیو بنائی ہوئی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو میری قوم ان چاروں کو نہیں چھوڑے گی، الیکشن کمشنر کو کہا عمران کو نااہل کیا جائے، فارن فنڈنگ کے بعد توشہ خانہ کا کیس بنا دیا، انہیں توشہ خانہ کیس میں شکست ہو گی، میرے بعد تمام سابق وزرائے اعظم کا کیس بھی سنا جائے، انہوں نے کوشش کی کسی طرح عمران خان کو جیل میں ڈالا جائے۔

قبل ازیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بجلی کے بل دیکھیں، سب کچھ مہنگا ہو گا، ان سے پوچھو تو کہتے ہیں آئی ایم ایف کا حکم ہے، شوکت ترین پر مقدمے کی تیاری ہو رہی ہے۔

خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کے ذریعے خود دار اور غیرت مند قوم بننا ہے، قانون کی حکمرانی کی جنگ میں سب سے زیادہ ذمہ داری وکلا پر ہے۔ انہوں ںے ارباب اقتدار پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان روس سے 40 فیصد کم قیمت پر تیل خریدتا ہے لیکن انہیں مہنگائی کی پرواہ نہیں ہے، یہ صرف اپنے آقاؤں کی بات مانیں گے، ناانصافی کا نظام نہیں چل سکتا۔

وزیر اعظم کا 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان

عمران خان نے کہا کہ یہاں کمزور چوری کرے تو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے،  طاقتور چوری کر کے وزیراعظم بن جاتا ہے، انصاف انسانوں کو آزاد کرتا ہے اور ظلم غلام بنا دیتا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ نہی ہو سکتا کہ ہم خاموش ہو کر بیٹھ جائیں، 26 سال میں پہلی بار قوم میں شعور دیکھا ہے، ملک پر مافیا نے قبضہ کیا ہوا ہے، مجھ پر چاہے جتنے مقدمے کر دیں چوروں کو کبھی قبول نہیں کروں گا۔

توہین عدالت کے مرتکب شخص کو سزا دئیے بغیر نہیں چھوڑا جا سکتا، اعظم نذیر تارڑ

ہم نیوز کے مطابق وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سیلاب میں سب سے زیادہ کام کروں گا لیکن خاموش نہیں بیٹھوں گا۔


متعلقہ خبریں