عمران خان کو اسلام آباد پولیس نے شہباز گل سے ملاقات سے روک دیا


عمران خان کو اسلام آباد پولیس نے شہباز گل سے ملاقات سے روک دیا۔

عمران خان  شہباز گل سے ملاقات کے لیے پمز اسپتال پہنچے۔ پولیس نے ملنے کی اجازت نہ دی، چیئرمین تحریک انصاف نے کہا، عدالتی حکم کے باوجود پولیس نے ہمارا راستہ روکا۔

یہ بھی پڑھیں:آج زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک احتجاجی ریلی کی قیادت کروں گا، عمران خان

ان کا کہنا ہے کہ پولیس کس سے آرڈر لے رہی ہے، شہباز گل پر ذہنی اور جسمانی تشدد واضح ہے. مکمل تفصیلات مل گئیں پولیس نے تشدد نہیں تو کس نے کیا؟ بتایا جائے ملک میں قانون کی حکمرانی ہے یا ڈنڈے کی؟ چوروں کی غلامی کرنے سے موت بہتر ہے.


متعلقہ خبریں