پاکستان کا 75 واں جشنِ آزادی، ملک بھر میں شاندار آتشبازی


ملک بھر میں 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، دن کا آغاز خصوصی دعاوں اور وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہو گا۔

یوم آزادی پر مختلف شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ گلی گلی گلیوں، شاہراوں اور سرکاری عمارات کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا۔ نوجوان سبزہلالی پرچم لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

ملک بھر میں گلیاں، کوچے، بازار سج گئے، اہم سرکاری عمارتیں سبزوسفید روشنیوں سے نہا گئیں۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب ہو گی۔ مزار قائد پر پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالیں گے۔

لاہور میں مزار اقبال پر بھی گارڈ زکی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہو گی۔ پاک فوج کے دستے نے گارڈ زکے فرائض سنبھالیں گے۔

 


متعلقہ خبریں