فیصلہ آ گیا،عمران خان صادق و امین نہیں بلکہ چور اور کرپٹ ہیں، اکبر ایس بابر

Akbar

تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس دائر کرنے والے پارٹی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ سامنے آ گئی، وہ صادق اور امین نہیں بلکہ چور اور کرپٹ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ وہ آج پوری قوم کے سامنے سرخرو ہو گئے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ستر سال کے فیصلوں میں مصلحت ہوتی ہے، فیصلہ تحریک انصاف کے ورکر زکے لیے آئی وپنر ہے، آزاد الیکشن کمیشن نے فرد جرم عائد کر دی ہے، مطالبہ کرتا ہوں کہ عمران خان استعفٰی دیں۔

اکبر ایس بابر نے الزام لگایا کہ عارف نقوی کا ایفی ڈیوٹ جھوٹا تھا، الیکشن کمیشن سے کہوں گا کہ دیگر جماعتوں کا فیصلہ بھی آنا چاہیے، شوکاز نوٹس میں لکھا ہے کہ پی ٹی آئی نے غلط انفارمیشن دی اور پی ٹی آئی کو غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ ہوئی۔


متعلقہ خبریں