پرویز الٰہی نے جلیل شرقپوری اور غیاث الدین کو پیسے دیے، ان کے 8/9 بندے نہیں آئے تو کیا ہوگا؟ رانا ثنااللہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نااہل اورنالائق ٹولہ نااہلی کے ساتھ جھوٹے بھی ہیں، تحریک انصاف والے جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں، عدم اعتماد میں بھی کروڑوں کے دعوے کیے لیکن بعد میں کچھ ثابت نہیں کر سکے۔

فواد چودھری چچا کے نام پر رشوت لیتا تھا، پرویز الٰہی نے حج کے دوران الیاس چنیوٹی کو 10 کروڑ رشوت کی پیشکش کی، عطا اللہ تارڑ

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا کہ جلیل شرقپوری اورغیاث الدین نے 10،10 کروڑروپے لیے، پرویز الہٰی نے جلیل شرقپوری اورغیاث الدین کو پیسے دیئے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا جلیل شرقپوری اور غیاث الدین کو پیسے نہیں دیئے وہ بتائیں؟ پرویز الہٰی نے کہا اگر عمران خان نے کہا تو دو سیکنڈ میں اسمبلی توڑدوں گا، پیسے دینے والے گل زمان کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، پیسے انہوں نے خود دیئے اوراب شورمچا رہے ہیں، گل زمان اورشیخ رشید میرے سامنے آئیں، ثابت کر کے دکھاؤں گا کہ انہوں نے پیسے دیئے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ سیاسی معاملات ہیں ان کا سیاسی میدان میں ہی مقابلہ ہوگا، پنجاب میں ہمارے پاس 180 ارکان ہیں، انہوں نے مسلم لیگ ن کے لوگوں کو پیسے دیے اور خریدا، عمران خان نے اپنے ممبران اسمبلی کی توہین کی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کے187 میں سے اگر 8،9 بندے نہیں آتے تو پھرکیا ہوگا؟ اس طرح پی ٹی آئی کا نمبر178 پرآ جائے گا اور ہمارے پاس تو پہلے سے 180 کا نمبرہے۔

نیا کھیل شروع، ہمارا ایم پی اے 40 کروڑ روپے لے کر ترکی پہنچ گیا، فواد چودھری

وفاقی وزیر داخلہ نے واضح طور پر کہا کہ صوبائی اسمبلیوں نے مدت پوری کرنی ہے تو پھر قومی اسمبلی بھی مدت پوری کرے گی، جس طرح ہمارے کھاتے میں حکومت پڑی ہے تو یہی حال ان کا بھی ہوگا، الیکشن کے سال حکومت بنانا کوئی آسان کام نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ میرے پنجاب آنے پر پابندی لگائی تو میں انہیں بنی گالہ میں بند کردوں گا، ان کے پاس اگر188 بندے ہیں تو ہمارے پاس180 ہیں، ان کا دھواں نکالیں گے، عمران خان جیت پر بھی خوش نہیں اور ہار کر بھی راضی نہیں ہیں، اگرمیرے پنجاب میں داخلے پر پابندی لگاتے ہیں تو میں ان کا اسلام آباد میں داخلہ بند کردوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں ہر فرد کو بات کرنے کا حق ہے، جاوید لطیف کو اس معاملے میں بات کرنے کا حق ہے، تمام فیصلوں پرپارٹی قائد میاں نوازشریف کی مکمل تائید حاصل تھی۔

کل شرقپوری کو پیمنٹ دیدی؟ شیخ رشید کا مبینہ لیک آڈیو میں گل زمان سے استفسار

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان احمق انسان ہے، اگر قوم نے شناخت نہ کی تو یہ شخص ملک کوڈبو دے گا۔


متعلقہ خبریں