پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس چئیرمین عمران خان کی صدارت میں جاری ہے جس میں پنجاب کے مستقبل اور آئندہ کی حکمت عملی غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں ضمنی الیکشن کے نتائج اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے، ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری کے استعمال اور دھاندلی کے واقعات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
کور کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی تجاویز بھی لی جائیں گی، اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان ، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر وسیم ، مراد سعید ،اسد عمر ، فواد چوہدری، شیریں مزاری، حماد اظہر،اسد قیصر، عمر ایوب ، ڈاکٹر یاسمین راشد ،سیف اللہ نیازی اور شفقت محمود کے علاوہ دیگر شریک ہیں۔