بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے ملزم کی سزا اور جرمانہ برقرار رکھنے کا حکم

lahore high court

لاہور ہائی کورٹ نے بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے ملزم کی سزا اور جرمانہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس عالیہ نیلم نے پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر غلام حیسن کی درخواست کو خارج کر دیا۔

عدالت نے غلام حسین کی چھ ماہ قید اور جرمانے کی سزا برقرار رکھنے کا حکم  دیا۔ ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نے شوہر کی درخواست پر مخالفت کی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے قانون کے مطابق شوہر کو چھ ماہ قید ہانچ لاکھ روپے کی سزا سنائی۔ ملزم نے پہلی بیوی کے اجازت کے بغیر دوسری شادی کی جو قابل سزا جرم ہے۔

دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی نے شوہر کو اغوا کر لیا

وکیل صفائی نے مووف اختیار کیا کہ ملزم کو سزا کا احتیار فیملی کورٹ کے پاس ہیں جبکہ سیشن جج کے سامنے خود کو سرنڈر کیا۔

عدالت نے فریقین کےدلائل سنانے کے بعد درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔سیشن کورٹ نے 22 اکتوبر دوہزار 2021 کو درخواست خارج کی تھی۔۔


متعلقہ خبریں