جامعہ کراچی دھماکے میں مارے جانے والے3 چینی اساتذہ کیلیے تمغہ امتیاز کا اعزاز


 جامعہ کراچی دھماکے میں مارے جانے  والے تین چینی اساتذہ  کیلیے تمغہ امتیاز  کے اعزاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین چینی اساتذہ کو تمغہ امتیاز بعد از وفات عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

کراچی کے ہوانگ گوئی پِنگ ، تِنگ موفانگ، چھن سائی کو تمغہ امتیاز بعد وفات عطا کیا گیا ہے۔

تینوں اساتذہ 26 اپریل کو  جامعہ کراچی دہشت گرد حملے میں ہلاک  ہوئے تھے۔

اعزاز پاک چین دوستی مستحکم کرنے اور تعلیم و ثقافت کے شعبوں میں تعلقات بہتر بنانے کے اعتراف میں دیا گیا۔

اعزاز ات آئین کے آرٹیکل 259 اور اعزازات ایکٹ 1975 کے تحت عطا کیے گئے۔


متعلقہ خبریں