ترامیم کے بعد نیب عملی طور پر بےمعنی ہو گیا، شاہ محمود قریشی


اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مخصوص ٹولے نے اپنے مفادات کے لیے آئین میں ترامیم کر دیں۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے قومی اسمبلی میں کچھ بل منظور کروائے ہیں اور مخصوص ٹولے نے اپنے مفادات کے لیے یہ ترامیم کرائی ہیں۔ ان کا کوئی نظریہ ہے نہ منزل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عارضی اور غیر فطری اتحاد ہے اور یہ گروپ عمران خان کو نیچا دکھانے کے لیے جمع ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں