کوئی کیسے سوچ سکتا ہے کہ نیوکلیئر اسٹیٹ کا سری لنکا جیسا حال ہو گا؟ فیصل سبزواری

کوئی کیسے سوچ سکتا ہے کہ نیوکلیئر اسٹیٹ کا سری لنکا جیسا حال ہو گا؟ فیصل سبزواری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ بھارت کی مسلم دشمن حکومت نے یاسین ملک کو سزا دی ہے، یاسین ملک کو دی جانے والی سزا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ہماری اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

تیل کی قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو ملک ڈیفالٹ ہو سکتا ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ آئی ایم ایف کے اعلامیے میں پٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی ختم کرنے کا کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے دوست کہہ رہے ہیں کہ سری لنکا جیسا حال ہونے والا ہے، کوئی یہ کیسے سوچ سکتا ہے کہ نیوکلیئر اسٹیٹ کا سری لنکا جیسا حال ہو گا؟

سینیٹر فیصل سبزواری نے واضح طورپر کہا کہ ہمیں ملک کی معیشت مضبوط کرنی ہے تو سیاست سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہو گا، ہمارے یہاں ایسے سیاست دان بھی ہیں جو اس بات پر خوش ہورہے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو رہا ہے۔

عمران خان نے ملکی معیشت کیخلاف جو سازش کی، اس سے بڑی سازش نہیں ہوسکتی: فیصل سبزواری

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور سینیٹر فیصل سبزواری نے زور دے کر کہا کہ تمام ماہرین معاشیات کو دعوت دیں، ملک کے معاشی مسائل کا حل ڈھونڈیں، ہمیں اپنی قوم کو تقسیم در تقسیم ہونے سے بچانا ہو گا۔


متعلقہ خبریں