آج بھارتی جمہوریت اور نظام انصاف کیلئے سیاہ دن ہے، وزیراعظم

آئی ایم ایف کی مخالفت مسترد، حکومت کا اہم شعبوں میں سبسڈی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج بھارتی جمہوریت اور نظام انصاف کیلئے سیاہ دن ہے۔

بھارتی عدالت: حریت رہنما یاسین ملک کو دو مرتبہ عمر قید سمیت دیگر سزائیں سنا دیں

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ  بھارت یاسین ملک کو قید کر سکتا ہے مگر آزادی کا خواب پابند سلاسل نہیں کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ حریت رہنما کو دی گئی سزا آزادی کی جدوجہد میں نئی روح پھونکے گی، کشمیریوں کا حق خود ارادیت کوئی نہیں چھین سکتا۔

دہشتگرد تھا تو بھارت کے 7 وزرائے اعظم نے مجھ سے ملاقات کیوں کی؟ عدالت سے بھیک نہیں مانگوں گا: یاسین ملک

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حریت رہنما یاسین ملک کو دی گئی سزا کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ثبوت اور گواہی کے بغیر سزا دے کر انصاف کا گلا گھونٹا گیا، یاسین ملک کو سزا دے کر بھارتی عدالت نے انصاف کا قتل عام کیا۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کیس نے بھارتی نام نہاد عدالتی نظام کو بے نقاب کر دیا، یک طرفہ انصاف نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے، یاسین ملک کو ڈرانا یا دبانا بزدل بھارتی حکمرانوں کے بس کی بات نہیں۔

آزادی کیلئے جدوجہد جرم ہے تو قبول کرتا ہوں، نتائج سے بھی واقف ہوں: یاسین ملک کا بھارتی عدالت میں مؤقف

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستانی قوم یاسین ملک کے ساتھ ہے، ہر با ضمیر انسان یاسین ملک کی سزا کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، یاسین ملک مظلوم کشمیریو ں کی آواز ہیں جسے دبانا ممکن نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی جانب سے سنائی جانے والی عمر قید کی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
انسانی حقوق کی تنظیمیں یاسین ملک کی سزا کیخلاف آواز بلند کریں، یاسین ملک کی سزا سے جد و جہد آزادی میں تیزی آئے گی۔

یاسین ملک کیس کو عالمی فورمز پر لے جانا چاہتی ہوں، مشعال ملک

کشمیر کمیٹی کے سابق سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قید و بند کی صعوبتیں آزادی کے متوالوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے مسلمانوں پر ظلم وستم کا نوٹس لے۔


متعلقہ خبریں