مریم نواز کی اپنے متعلق عمران خان کے بیان کی مذمت


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان کی مذمت کی ہے۔

سوشل میڈیا عہدیدران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان میرے والد کی عمر کے ہیں جب کہ میں ان کی بیٹی کی عمر کی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نامناسب اور نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھ پر نہیں پاکستان کی ماؤں اور بہنوں پر حملہ کیا ، کبھی عمران خان کو اس کی زبان میں جواب نہیں دوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس سیاسی لحاظ سے عمران خان کے خلاف کہنے کو بہت کچھ ہے میں کبھی ذاتیات پر بات نہیں کروں گی۔


متعلقہ خبریں